عبدالحکیم کی خبریں فیصل جاوید چوہدری سے

Published on January 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

عبدالحکیم میں اٹا فیئر پرائز شاپ صرف فوٹو سیشن تک محدود
عبدالحکیم (یو این پی) عبدالحکیم میں اٹا فیئر پرائز شاپ صرف فوٹو سیشن تک محدود فلور مل مافیا نے ڈی سی او خانیوال وزیر اعلی پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے شہری جب اٹا خریدنے فیئر پرائز شاپ پر پہنچے تو فیئر پرائز شاپ والے نے اٹا بیچنے سے انکار کر دیا اٹا لے کر انے والے رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ مجھے صرف فوٹو بنوانے کے لیے کہا گیا ھے مہر اشرف تھراج چوہدری جان محمد شہزاد رانا رمضان رانا عکاشہ ودیگر شہریوں کا ڈی سی او خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ عبدالحکیم حکومت پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ھیں مگر پنجاب میں فلور مل مافیا کی ملی بھگت سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رھا ھے عبدالحکیم میں مارکیٹ کمیٹی کے سامنے فلور مل کی جانب سے ایک رکشہ میں 3 لاکھ ابادی والے شہر میں فرضی فیئر پرائز شاپ لگائی گئی شہری جب اٹا لینے فیئر پرائز شاپ پر پہنچے تو رکشہ والے نے اٹا دینے سے انکار کر دیا میڈیا کے پہنچنے پر رکشہ والے نے موقف دیا کہ مجھے صرف فوٹو بنوانے کے لیے بھیجا گیا ھے شہری حکومت اور مل مافیا کے خلاف پھٹ پڑے اور ڈی سی او خانیوال ظہیر عباس شیرازی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا مہر اشرف تھراج نے انتظامیہ کو کہا کہ عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلنا بند کیا جاے غریبوں کی غربت کا مذاق نا اڑایا جاے 3 لاکھ ابادی والے شہر میں50 تھیلوں والی فیئر پرائس شاپ ایک مذاق کے علاوہ کچھ نہیں
قبرستان ڈیری والا میں نا معلوم شخص نے قبریں مسمار کر دیں
عبدالحکیم (یو این پی)قبرستان ڈیری والا میں نا معلوم شخص نے قبریں مسمار کر کے قبضہ جما لیا نا معلوم شخص کی قبروں کی بے حرمتی کے ساتھ نا زیبا حرکات کی اطلاعات بھی آ رہی ہیں اہلیان علاقہ کا اعلٰی افسران سے کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق عبدالحکیم کے قدیمی قبرستان ڈیری والا میں نا معلوم شخص نے قبریں مسمار کر کے جھونپڑی بناکر قبضہ جما رکھا ہے جو سارا دن نشہ میں دھت رہ کر اپنے پیاروں کی قبروں پر آنے والوں کو گالم گلوچ قبروں کا تقدس پامال کرنے کے ساتھ جسم فروشی جیسی نا زیبا حرکات بھی کرتا ہے گذشتہ دنوں اے سی کبیروالا حافظ مدثر نواز نے موقع پر جاکر مشکوک شخص کو قبضہ واگزار کرنے کیلئے ایک ہفتہ کا ٹائم دیا مگر پندرہ دن گزرنے کے بعد بھی تاحال اس پر کاروائی نا ہو سکی شہر کے سیاسی سماجی کاروباری حلقوں اور اہلیان علاقہ نے اعلٰی افسران سے کاروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ شخص سے جلد قبضہ واگزار کرانے کا مطالبہ کیا ہے
اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم کا ٹڈی دل کے حملہ کے پیش نظر مختلف علاقوں کا دورہ
عبدالحکیم (یو این پی)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم نے ٹڈی دل کے حملہ کے پیش نظر مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ٹڈی دل کے تدارک کے لیے مختلف علاقوں میں تشکیل دی گئی ٹیموں کو بھی چیک کیا اور ٹیموں کو سختی سے ہدایت کی کہ جہاں جہاں ٹڈی دل کا حملہ نظر آئے وہاں پر فوری طور پر سپرے کیا جائے اس سلسلے میں کسی بھی اہلکار یا افسر کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ٹڈی دل کے حملے سے کسانوں کا کوئی نقصان نہ ہو سکے انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنےتمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فیلڈ میں موجود رہیں اور ٹڈی دل کے تدارک کا کام جاری رکھا جائے –
عطائیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز
عبدالحکیم (یو این پی)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلع بھر میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کردیا گیا-محکمہ صحت کی ٹیموں نے ضلع بھر میں کارروائیوں کے دوران 4 عطائیوں کے کلینکس سیل کردئیے جبکہ ایک کا چالان کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا – محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز نے کبیروالا میں ایک، خانیوال میں ایک جبکہ میاں چنوں میں 2 کلینکس کو سیل کیا جبکہ جہانیاں میں دو دکانوں سے ادویات کے نمونے لے کر مزید تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوادئیے – ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ کسی کو عطائیت کی آڑ میں انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی – انہوں نے کہا کہ عطائیوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ دور دراز علاقوں تک بڑھایا جائے اور بغیر کسی تفریق کے آپریشن جاری رکھا جائے-
ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس
عبدالحکیم (یو این پی)ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس چئیرمین کمیٹی اظہر جاوید دھول منعقد ہوا- اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز کی درخواستوں پر مبنی 13 کیسز کا جائزہ کیاگیا- اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یزدان، اسسٹنٹ کمشنرز خانیوال، میاں چنوں و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی – چئیر مین اوور سیز پاکستانیز کمیٹی اظہر جاوید دھول نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر کی طرف سے اوورسیز پاکستانیز کی شکایات کے فوری ازالہ کے احکامات ہیں اس سلسلہ میں کوئی غفلت سستی نہ برتی جائے اور اوور سیز پاکستانیز کی شکایات و مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے –
ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے لئے مہم کا آغاز
عبدالحکیم (یو این پی)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب و ریجنل پولیس آفیسرملتان کے احکامات پر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال فیصل شہزاد و ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر معین اشرف کی زیرنگرانی ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس نے کالجز کے طلباءکو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے لئے مہم کا آغاز کردیا اس سلسلہ میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ وسیم لقمان ہراج نے گورنمنٹ کامرس کالج میں سیمینار کا انعقاد کیا اس موقع پر پرنسپل پروفیسر عاقب جاوید بھی موجود تھے – انچارج ایجوکیشن محمد لقمان وسیم نے سائیکل سواروں سے کہا ہے کہ طلباءموٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں مل گاڑیوں کی بروقت ٹیونگ کرائیں سائڈ ویو مرر کا استعمال کای جائے دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال اوراوورسپیڈنگ قطعی طور پر نہ کی جائےون ویلنگ حادثات کا باعث بنتی ہے سموگ سے نچاﺅ کے لئے ماسک لازمی استعمال کریں موٹر سائیکل پر ٹرپل سوار مت ھوں انہوں نے کہا کہ روڈ پر کوئی مسئلہ ھو تو ٹریفک پولیس ھمہ وقت آپکی راہنمائی کیلئے موجود ہے -بعد ازاں پرنسپل عاقب جاوید اور انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ وسیم لقمان کی قیادگ میں آگاہی واک بھی کی گئی –
ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ضلع میں سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کارروائی کریک ڈاﺅن
عبدالحکیم (یو این پی)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ضلع میں سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کارروائی کریک ڈاﺅن جاری ہے مارکیٹ کمیٹی حکام نے محکمہ مال کے ہمراہ موضع درکھانہ میں کارروائی کرکے 34 کینال سرکاری رقبہ سے ناجائز قابضین واگزار کرالیاواگزار کرائے رقبہ کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے – ناجائز قابضین مارکیٹ کمیٹی عبدالحکیم کے لئے وقف رقبہ پر پر کافی عرصہ سے قابض اور فصلیں کاشت کر رہے تھے جو کہ واگزار کرالیا گیا- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہےکہ کسی کو سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کی اجازت نہیں دی جائیگی سرکاری اراضی کا ایک ایک انچ ناجائز قابضین سے واگزار کرایا جائے گا انہوں نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ بغیر کسی دباﺅ کے ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی جارکھی جائے –

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes