چین نے پاکستان کی حمایت میں پوری دنیاکو پیغام دے دیا

Published on January 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چین نے پاکستان کی حمایت میں پوری دنیاکو پیغام دے دیا، تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی جائے، تمام دنیا کو پاکستان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کی کوششوں میں تعمیری مدد فراہم کرتا تھا، چین پاکستان کی تعمیراتی روپے کو برقرار رکھتے ہوئے اس طرح کی بات چیت میں شامل ہوتا رہیگا۔دوسری طرف ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بیجنگ میں ہونے والے اجلاس کے دوران پاکستان کیخلاف بھارت کی تمام سازشیں بری طرح ناکام ہو گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستان کی عملدرآمد رپورٹ پر امریکا اور یورپی ممالک نے اطمینان کا اظہار کیا۔اس مرتبہ ماضی کے برخلاف امریکا اور یورپی ممالک نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا اور بھارت انہیں پاکستان کا مخالف کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔بھارت کے سوا کسی بھی ملک نے پاکستان کی عملدرآمد رپورٹ پر سوالات نہیں اٹھائے۔ بیجنگ میں ہوئے مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف کے سوالات پر پاکستان کی جوابی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ ذرائع نے بتایاکہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں،منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اٹھائے ٹھوس اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes