ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی غفار جلیل کا ڈسٹرکٹ جیل وہاری کے معائنہ

Published on September 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 625)      No Comments

21-9-2015 District Jail
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی غفار جلیل نے ڈسٹرکٹ جیل وہاری کے معائنہ کے دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث11 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے اس دورا ن سول جج میاں نویدخالق ناصر رضا ،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر، سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری سلطان علی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبد ا لصبور سکھیرا بھی ان کے ہمراہ تھے ڈسترکٹ اینڈ سیشن جج غفار جلیل نے ویمن بارک ، نو عمر وارڈ ، ہسپتال میں جا کر حوالاتیوں کے مسائل سنے اور جیل کچن میں اسیران کے لیے تیار کئے جانے والے کھانے کے معیار نیز غلہ گودام میں جا کراسیران کے راشن کے معیار کا بھی جائزہ لیا اپنے دورہ کے دوران انہوں نے جیل کے حفاظتی انتظامات کے علاوہ صفائی و ستھرائی کے بہتر انتظامات کو سراہا اور آئندہ بھی اسی معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes