لاہور سے کراچی جانیوالی بزنس ایکسپریس پٹٹری سے اتر گئی، ریلوے ٹریفک معطل

Published on January 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

سکھر: (یواین پی) لاہور سے کراچی جانے والی بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی پٹٹری سے اتر گئی جس کے سبب ریلوے ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی۔ ریلوے حکام نے لوکو شیڈ سے امدادی کرین طلب کر لی۔روہڑی کے قریب بیگماجی اسٹیشن پر بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، اپ ڈاؤن ٹریک بلاک ہونے سے سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو روہڑی اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ خیبر ایکسپریس کو خیرپور اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔بزنس ایکسپریس بوگی پٹٹری سے اترنے کے باعث ویرانے میں کھڑی ہے جس کے باعث مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ بوگی کو ٹریک پر واپس لانے کے لئے لوکوشیڈ سے امدادی کرین طلب کر لی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog