اسلام آباد کے نواحی علاقے سہالہ سے 3 بچیاں لاپتہ

Published on August 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 542)      No Comments

3
اسلام آباد(یو این پی)  اسلام آباد کے مضافاتی علاقے سہالہ سے تین بہنوں کے مبینہ اغوا کا انکشاف ہوا ہے، بچیوں کے والد نے تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا۔ بچیوں کے والد نور خان کے مطابق اس کی 3 بچیاں مریم، نجیبہ اور زینب نور جو سیکنڈری کلاس کی طالبات ہیں، پیر کے روز گھر سے اسکول کے لیے روانہ ہوئیں لیکن اسکول نہ پہنچیں۔ نور خان نے سہالہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ اس کی بچیوں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے، نور خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی بچیوں کو قتل کیا جاسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy