ایشیا رگبی مینز چیمئپن شپ 2020ء کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

Published on January 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ایشین رگبی یونین نے پاکستان رگبی یونین کو ایشیا رگبی مینز 15 چیمپئن شپ 2020ء ڈویژن ٹو کی میزبانی سونپ دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایک اور بڑی میزبانی مل گئی، ایشین رگبی یونین کی طرف سے پاکستان رگبی یونین کو ایشیا رگبی مینز 15 چیمپئن شپ 2020ء ڈویژن ٹو کی ذمہ داری سونپ دی۔ چیمپئن شپ26 سے 29 فروری 2020ء تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔چیمپئن شپ میں چین، تھائی لینڈ، چائنز تائی پے اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔پاکستان رگبی یونین نے قومی ٹیم کی ٹریننگ کیلئے آسٹریلین کوچ ہیڈلے جیکسن کی خدمات حاصل کی ہیں، قومی رگبی ٹیم اس سلسلے میں گزشتہ چند ہفتوں سے آسٹریلوی کوچ کی کوچنگ میں کیمپ میں شریک ہے۔ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق ٹیمیں 24 فروری کو لاہور پہنچیں گی، پہلا میچ 26 فروری کو تھائی لینڈ اور چین کے درمیان جبکہ دوسرا میچ بھی 26 فروری کی سہ پہر پاکستان اور چائنیز تائی پے کے درمیان ہو گا29 فروری کو پہلا میچ جیتنے والی ٹیموں کے درمیان جبکہ دوسرا میچ ہارنے والی ٹیموں کے درمیان ہوگا ایونٹ جیتنے والی ٹیم ڈویژن ون میں کوالیفائی کرجائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme