خسارے کے باوجود پی آئی اے نے پائلٹس کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا

Published on April 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

04
لاہور(یو این پی)قومی ایئر لائن انتظامیہ نے اربوں روپے کے خسارے کے باوجود پائلٹس کی تنخواہ میں لاکھوں روپے کا اضافہ کردیا بوئنگ ٹرپل سیون کے کپتان کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے بڑھا دی گئی ہے۔تفصیلات کےمطابق ایئربس کے کپتان کی تنخواہ میں ایک لاکھ تیس ہزار جبکہ اے ٹی آر کپتا ن کی تنخواہ میں ایک لاکھ سات ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔ پی آئی اے انتظامیہ نے بوئنگ ٹرپل سیون کے فرسٹ آفیسر کی تنخواہ ایک لاکھ ، ایئربس فرسٹ آفیسر چھیاسٹھ ہزار اور اے ٹی آر کے فرسٹ آفیسر کی تنخواہ اکاون ہزار روپے بڑھا دی ہے ۔ دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں گزشتہ پانچ سال سے کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme