انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

Published on February 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میچ میں افغانستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔گرین شرٹس کا فائنل فور میں روایتی حریف بھارت کیساتھ مقابلہ ہوگا۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلا دیش کیساتھ ٹکرائے گی۔تفصیلات کے مطابق افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے ۔ اننگز کا آغاز ابراہیم زردان اور فرحان ذخیل (کپتان) نے کیا، دونوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے سکور آگے بڑھایا، ابراہیم زردان 7 ویں اوورز میں 19 گیندوں پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، طاہر حسین نے وکٹ حاصل کی۔ون ڈاؤن بیٹسمین عمران 9 گیندوں پر چار رنز بنا کر محمد عامر خان کا شکار بن گئے، دیگر بیٹسمینوں میں کوئی بھی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا، کپتان فرحان ذخیل 40 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔میچ کی ایک اور خاص بات جب 34 ویں اوورز میں قومی ٹیم کی طرف سے ڈیبیو کھیلنے والے بیٹسمین محمد ہریرہ نے ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کر ڈالا۔افغانستان کی ٹیم میں کوئی کھلاڑی بھی نصف سینچری یا سینچری سکور نہیں کر سکا اور پوری ٹیم پاکستانی شاہینوں کی باؤلنگ کی سامنے ڈھیر ہو گئی۔ محمد عامر خان نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہد منیر نے دو شکار کئے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز حیدر علی اور محمد ہریرہ نے کیا، اننگز کے دوران دونوں بیٹسمینوں نے زبردست انداز میں آغاز فراہم کیا اور اس دوران وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے۔
پاکستان کو پہلا نقصان حیدر علی کی صورت میں اٹھانا پڑا، بیٹسمین 34 گیندوں پر 28 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، ون ڈاؤن آنے والے کپتان روحیل نذیر نے محمد ہریرہ کیساتھ سکور کو آگے بڑھایا، پر اعتماد اننگز کے دوران دونوں کھلاڑیوں نے شاندار باؤنڈریز لگائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy