معروف گلوکار سلیم جاوید کا بائی پاس آپریشن کامیاب،آئی سی یو منتقل

Published on May 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 627)      No Comments

sss
اہل خانہ کی پرستاروں سے جلد صحتیابی کی دعا کی اپیل
کراچی (یو این پی) ’’جگنی‘‘ جیسے مشہور گانے سے شہرت پانے والے ہر دلعزیز ملکی و غیرملکی شہرت یافتہ معروف گلوکار سلیم جاوید دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں نمائندے کے مطابق ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کی بناء پر انہیں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ذرائع کے مطابق ان کا فوری طور پرکامیاب بائی پاس آپریشن کیا گیااورالحمدوللہ کامیاب ہوا ،چند گھنٹوں میں انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا جائے گااس موقع پر اُن کے اہل خانہ نے تمام دوستوں، عزیزوں سے درخواست کی ہے کہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

sss

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes