یوم سیاہ یا یوم جمہوریہ ۔بھارت کا دعوی ھے ہم دنیا کی سب سے بڑی ریاست ہیں؛مسعود

Published on January 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) بھارت کا دعوی ھے ہم دنیا کی سب سے بڑی ریاست ہیں۔ ہمارے ملک میں جمہوریت ھے اور ہم اقتدار کی پاسداری کرتے ہیں ۔ہمارے ملک میں ہر ایک کو مذہبی آزادی ھے۔ کہنے اور سننے میں بہت اچھا لگتا ھے مگر حقیقت اسکے برعکس ھے۔بھارت جس طرح اقوام متحدہ کی قرارداد کی نافرمانی کر رہا اسکی مثال نہیں ملتی۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کا بازار گرم رکھا ہوا ھے انسانی حقوق کی تمام تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔مقبوضہ وادی میں سات لاکھ سے زائد مسلح افواج موجود ھے جو مسلمان کشمیریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کر رہی ہیں۔ اب تک ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کا قتل عام ہو چکا ھے۔ معصوم بچوں پر گولیاں برسائیں جارہی ہیں عورتوں کی عصمت دری کی جا رہی ھے، کالے قانون کے تحت نوجوان کو حراست میں لے کر ان پر ظلم و بربریت کیا جا رہا ھے۔ انکی نسل کشی روز کا معمول بن گیا ھے۔ اقوام عالم کی مسلسل خاموشی اس بات کی غمازی کرتی ھے ہمیں مسلمانوں سے کوئی ہمدردی نہیں ھے۔ 26 جنوری کو بھارت یوم جمہوریہ کے نام سے دن مناتا ھے، آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے مسلمان یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں ۔کشمیری عوام پرعزم ہیں ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رھے گی جب تک ہم بھارت سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے ہیں ۔ جدہ میں موجود کشمیری کمیٹی کے سربراہ مسعود پوری نے کہا ہم کشمیری عوام کے جدوجہد آذادی کی حمایت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے ایک بار پھر پرزور اپیل کرتے ہیں اپنی قرارد پر فوری عمل کرائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog