پریس کلب کے نو منتخب عہدیدار وں کے اعزاز میں وہاڑی کے صحافیوں کا عشائیہ

Published on February 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

بورے والا (یواین پی)پریس کلب کے نو منتخب عہدیدار وں کے اعزاز میں وہاڑی کے صحافیوں کا عشائیہ ،تفصیل کے مطابق وہاڑی کے سینئر جرنلسٹس چوہدری محمد اشفاق ،میاں وحید الر حمن ،کامران حفیظ، محمد اسلم ،شیخ عدنان ، رانا فخرالسلام ،کلیم اللہ رائے ، شفقت ٹپی و دیگر نے پریس کلب بورےوالا کے نو منتخب عہدیداران چیئرمین میاں طارق محمود ، صدر ندیم مشتاق رامے، نائب صدر چوہدری اکرام الحق ،جنرل سیکرٹری مہر اعجازاحمد، فنانس سیکرٹری رانا عبدالوحید خاں ، ڈائریکٹرپروگرامز عبدالطیف غزنوی کے اعزاز میں گذشتہ شب جمخانہ وہاڑی میں پرتکلف عشائیہ دیا ، اس موقع پر ممبران پریس کلب اے غفار پاشا ، غلام صابر تیمور، مرزا ظہیراسلم ، چوہدر ی محمد صفدرو دیگر بھی شریک تھے ۔وہاں پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور عزت و وقار کے اضافہ کے لئے بورےوالا اور وہاڑی کے تمام صحافی مل کر کام کریں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog