ق لیگ کی ناراضگی طول پکڑنے لگی

Published on February 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

لاہور(یواین پی) ق لیگ کی ناراضگی طول پکڑنے لگی، وزیراعظم عمران خان سے ملنے نہیں جائینگے، تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے موقف اپنایا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے ملنے نہیں جائینگے۔ انکا کہنا ہے کہ پنجاب میں گورننس کے شدید مسائل ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ بھی مسائل کے لیے ہمارے پاس آتے ہیں۔واضع رہے کہ فاقی وزیر شفقت محمود نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور اتحاد کے معاملات پر بات چیت گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ق لیگی قیادت نے شفقت محمود سے اتحاد کے معاملات پر بات کرنے سے گریز کیا۔ شفقت محمود نے ملاقات کے بعد اکیلے میڈیا سے بات چیت کی، کوئی ق لیگی رہنماء ان کے ہمراہ موجود نہیں تھا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو میں بتایاتھا کہ چودھری پرویزالٰہی سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، پی ٹی آئی اورق لیگ کی سوچ ایک دوسرے سے ملتی ہے۔ اتحادیوں کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں جوحل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ چودھری برادران سے تعلق آئندہ بھی رہے گا۔ تحریک انصاف اورق لیگ اتحادی ہیں اوررہیں گے۔ تاثردیا گیا پی ٹی آئی اور ق لیگ میں اختلافات ہیں۔جبکہ ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں، اتحادیوں کے مسائل حل کیے جائیں گے ۔ اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ چوہدری برادران کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہیں کرینگے۔ واضح رہے گزشتہ روز ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت کی صدارت میں پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو وفاق اور پنجاب سے وزارتوں سے استعفیٰ دے دیں گے، چودھری پرویز الٰہی بھی اسپیکر سے مستعفی ہوجائیں گے۔ ق لیگ بلدیاتی الیکشن میں حصہ الگ پوزیشن میں لے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog