چاروں صوبوں کے وزرئے اعلیٰ کروڑوں کے مالک

Published on June 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 851)      No Comments


 اسلام آباد(یو این پی) صوبائی حکومتوں کے سربراہوں میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دولت میں باقی تین سے آگے ہیں۔ غریب صوبے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سب سے پیچھے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک اہلیہ کروڑوں کی مالک، دوسری لکھ پتی ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے پاس سو تولے سونا، 135 ایکڑ زرعی اراضی ہے۔ الیکشن کمیشن سے جاری صوبائی ارکان اسمبلی کے گوشواروں کی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے 31 کروڑ 60 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک 28 کروڑ 18 لاکھ کےاثاثوں کے مالک ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ 34 لاکھ 66 ہزار روپے، ان کا دبئی میں پانچ کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ بھی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 22 کروڑ 77 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ لندن میں 12 کروڑ 85 لاکھ مالیت کے دو فلیٹس بھی ہیں۔ حدیبیہ پیپرز ملز سمیت چار کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت سات لاکھ 20 ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام 27 کروڑ کے اثاثے، دوسری اہلیہ تہمینہ درانی کے اثاثوں کی مالیت 91 لاکھ روپے ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes