ضلع کی سطح پر انسداد ڈینگی اقدامات کے حوصلہ افزاءنتائج رہے ہیں محمد علی اعجاز

Published on March 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضلع کی سطح پر انسداد ڈینگی اقدامات کے حوصلہ افزاءنتائج رہے ہیں ڈینگی مچھر کے خاتمہ کے لئے جہاں ویکٹر سرویلینس پر بھر پور توجہ دی گئی ہے وہیں پر محکمہ صحت کی ٹیموں نے اپنی ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھایا ہے جو کہ لائق تحسین ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال کی سر براہی میں ویکٹر سرویلینس کا کام کرنے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ مچھروں کی افزائش کا خطرہ بڑھ رہا ہے جس پر ہمیں انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے سربراہان اپنے اپنے دفاتر ،زیر انتظام سرکاری رہائش گاہوں ،فیلڈ دفاتر میں طے شدہ ایس او پیز کے مطابق انسداد ڈینگی اقدامات کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں لوگوں کی آگاہی و راہنمائی کے لئے بھی مہم شروع کی جائے کباڑ مارکیٹوں اور قبرستانوں سمیت گلی محلوں کی صفائی ستھرائی پر بھر پور توجہ دی جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ ضلع میں ااس وقت انسداد ڈینگی کی ٹیمیں متحرک ہیں اور ہمہ وقت فیلڈ میں کا م کر رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes