جدہ؛خاتون کے پیٹ سے ہیروئن سے بھری ہوئی کیپسول برآمد، بچی چچا کے حوالے

Published on February 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

جدہ (یو این پی ۔۔۔ زکیر احمد بھٹی )سوات سے ایک چار سال کی ایمان اپنی والدہ رانی بی بی کے ہمراہ عمرہ ویزا پر پشاور ایئرپورٹ سے جدہ آئے۔ تاہم رانی بی بی کے پیٹ سے ہیروئن سے بھری ہوئی کیپسول برآمد ہونے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔رانی بی بی کو جدہ کے قریب دھہبان جیل بھیج دیا گیا جبکہ ایمان کو محکمہ سوشل پروٹیکشن جدہ میں منتقل کردیا گیا۔ یہ کیس ابھی زیر سماعت ہے اور متعلقہ عدالت قانون کے ذریعہ رانی بی بی کو سزائے موت یا 20 سال قید کی سزا کا امکان ہے۔پاکستان قونصلیٹ کے شعبہ کی مقامی حکام سے ملاقاتوں کے نتیجے میں،ملزمہ کی چار سالہ بیٹی ایمان کو قونصل خانے کے فلاحی ونگ کی تحویل میں دے دیا گیا ۔ ایمان اپنی والدہ سے آخری ملاقات کے لئے جیل لے جایا گیا تھا۔ویلفئیر ونگ کے نمائندہ کے ہمراہ بے بی ایمن گزشتہ روز (منگل 4 فروری) کو جدہ سے پشاور کے لئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 0736 کے ذریعے پاکستان روآنہ کردی گئی۔ جہاں اسکے چچا کے حوالے کردیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog