حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان معاملات طے پاگئے، پیٹرولیم بحران کا خطرہ ٹل گیا

Published on November 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے چھ فیصد تک ڈیلرز مارجن بڑھانے پر رضا مند ہوگئی
اسلام آباد(یو این پی) حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے ہین جس کے بعد ملک میں پیٹرول پمپس کی بندش کا خطرہ ٹل گیا ہے۔وزارت پیٹرولیم اسلام آباد میں حکومت کی طرف سے وزیر پیٹرولیم حماد اظہر، سیکرٹری پیٹرولیم، ڈی جی آئل اور چیئرمین اوگرا نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے تفصیلی مذاکرات کیے۔6 گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے 6 فیصد تک ڈیلرز مارجن بڑھانے پر رضا مند ہوگئی، ڈیلرز مارجن بڑھانے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے سیکرٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ جو کابینہ اور ای سی سی سے ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری لے کر ڈیلرز کو آگاہ کرے گی۔ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیدران کا کہنا تھا کہ عارضی طور پر ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے پانچ نومبر کو اب ہڑتال نہیں ہوگی لیکن اگر حکومت نے 17 نومبر تک اپنے وعدے پر عمل درآمد نہ کروایا تو 20 نومبر سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کردیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes