محراب پور کے صحافی کے گھر ڈکیتی واردات کا ملزم گرفتار, موبائل و اسلحہ برآمد

Published on August 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

نوشہرو فیروز(یواین پی)محراب پور کے صحافی کے گھر ڈکیتی واردات کا ملزم گرفتار, موبائل و اسلحہ برآمد, عدالت نے 6 روز کیلئے جیل کسٹڈی کردیاتفصیلات کے مطابق محراب پور کے صحافی نعیم مغل کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزم افضل عرف ببلا ولد عبد الرشید کمبوہ جسکوکنڈیارو عدالت کے معزز جج نےواردات میں 6 روز کیلئے جیل کسٹڈی(کنڈیارو) بھیج دیا ڈکیتی کے دوران چھینا گیا موبائل ملزم سے برآمد ہونے کیساتھ ساتھ محراب پور پولیس کے پاس 4 روزہ ریمانڈ میں انٹروگیشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا جسکی فریاد داخل کی گئی صحافی نعیم مغل کے کیس کی پیروی سابق صدر تعلقہ بار محراب پور ایڈووکیٹ سید رضا حسین شاہ نے کی جبکہ بار کے موجودہ صدر ملک ندیم۔ایڈووکیٹ و جنرل سیکریٹری آصف رندھاوا ایڈووکیٹ نے بار کی جانب سے مکمل حمایت و سپورٹ کی یقین دہانی کرؤائی دوسری جانب ایڈووکیٹ علم الدین علیم نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں چھوٹے بھائی کے گھر سے ڈکیتی کی واردات ہوئی چار افراد نے ملکر ڈکیتی واردات کے دوران طلعی زپورات, موبائل فون, ون ٹو فائیو موٹرسائیکل لوٹ لی تھی جس کا مقدمہ داخل کروایا گیا تھا ڈی آئی شہید بے نظیر آباد عرفان بلوچ اور ایس ایس پی کی ہدایات پر ایس ایچ او مجیب الرحمٰن ناریجو نے پیش رفت لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جس سے موبائل و اسلحہ برآمد ہوا بقیہ سامان تاحال برآمد نہیں ہوسکا ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں بقیہ سامان برآمد کرکے ملزم کے۔دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے صدر پریس کلب محراب پور منور حسین منور کا کہنا تھا کہ صحافی برادری بھی غیرمحفوظ ہوچکی ہے آئے روز موٹرسائیکل چھیننے اور گھروں سے چوری کی واردات میں اضافہ ہورہا ہے آئی جی سندھ , ڈی آئی۔جی شہید بے نظیر آباد خصوصی طور پر ایکشن لیکر صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں تاکہ صحافی بلاوخوف اپنی صحافتی ذمہ داریاں انجام دے سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes