عبدالحکیم، رورل ہیلتھ سنٹر میں سرجن ڈاکٹر تعینات کر کے ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے عوامی مطالبہ

Published on February 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

عبدالحکیم(یو این پی)عبدالحکیم شہر و مضافاتی دیہی آبادی کے لیئے ایک صحت سنٹر ہے جس میں ادویات کی عدم دستیابی کے علاوہ سرجن ڈاکٹر تعینات نا ہے عوامی کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت وقت علاقہ سے منتخب عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے غربت اور مہنگائی کے اس دور میں پرائیویٹ ہسپتالوں میں آپریشن کی فیس اٹھارہ سے بیس ہزار تک ہے جو محنت کش مزدور افراد کے لیئے بہت بڑا مسئلہ ہے حکومت نے صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے بھاری رقم مختص کر رکھی ہے شہر کے سیاسی سماجی کاروباری حلقوں نے وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر راشدہ یاسمین کمشنر ملتان ڈی سی خانیوال سے رورل ہیلتھ سنٹر عبدالحکیم میں ادویات کی دستیابی اور سرجن ڈاکٹر کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ریلوے انڈر پاس عوام کا درینہ مسئلہ ہر منتخب حکومت نے اس سے چشم پوشی اختیار کی تبدیلی سرکار نے بھی سابقہ روایات برقرار رکھی ہوئی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes