شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی

Published on January 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

لاہور(یوا ین پی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے کی عوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی۔دعوت ولیمہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔جن اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب،سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور وٹو،سابق اسپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام،پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات چوہدری شفقت محمود،فواد چوہدری،پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری جنرل وممبر قانون ساز اسمبلی دیوان غلام محی الدین،سابق ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری مقبول احمد اور دیگر جماعتوں کے قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes