سودی نظام کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا: امیر جماعت اسلامی سراج الحق

Published on February 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

کراچی: (یواین پی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے جب تک سودی نظام کا خاتمہ نہیں ہوگا، ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ حکومت نے اٹھارہ ماہ کے دوران قرضے کی شرح اکتیس ہزار سے بڑھا کر اکتالیس ہزار ارب روپے تک پہنچا دی ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ نااہلی، بد دیانتی اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت دعوؤں کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بھی عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے وفاقی وزیر شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے وزیر نے نہ جانے کس خیال میں کہہ دیا کہ ریلوے کو آسمان تک لے جائیں گے، بہتر ہے وہ ٹرین کو صرف ٹریک پر ہی رکھیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes