نوشہرو فیروز ،موٹروے ماڈل بوائز ہائی اسکول ھالانی میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

Published on February 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی)موٹروے ماڈل بوائز ہائی اسکول ھالانی میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد روڈز حادثات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق حسن ماڈل ہائی اسکول ھالانی میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر سیکٹر کمانڈر غلام سرور بھیو کی ہدایات پر اور بیٹ کمانڈر شوکت علی بھٹی کی قیادت میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا موٹروے پولیس بیٹ اٹھائیس کے ایڈمن آفیسر عبدالرشید سھتو اور انسپکٹر یاسین جکھرانی نے حسن ماڈل ہائی اسکول ھالانی میں اسکول کے بچوں اور اساتذہ کو روڈسیفٹی کے اوپر بریفنگ اور لیکچر دیا ۔ لیکچر میں روڈ پر ہونے والے حادثات کی وجوہات اور ان سے بچنے کی تدابیر اختیار کرنے پر روشنی ڈالی گئی اس کے علاوہ روڈ کراس کرنے کے طریقے، ہیلمٹ کی اہمیت اور روڈ پر پیدل چلنے کے دوران کیا احتیاط کرنی چاہیے اس پر اسکول کے بچوں اور اساتذہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مزید موٹروے پولیس کے افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب بھی روڈ پر سفر کریں قانون پر عملدرآمد کریںکسی بھی حادثے مدد یا ایمرجنسی کی صورت میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ایک سو¿ تیس پر کال کریں ہمارے افسران بروقت مدد کے لئے پہنچ جائیں گے سیمینار میں اسکول کے پرنسپل استاد نیاز حسین سھتو, بچوں، اساتذہ اور بچوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes