سندھ حکومت نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

Published on April 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

کراچی (یواین پی) سندھ حکومت نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا، صوبے میں اںٹر بورڈ کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہوں گے، تعلیمی سال کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیمی سیشن 2020-21ء کے لیے سکولوں اور کالجز کا امتحانی شیڈول جاری کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے 15 جون تک ہوں گے۔ سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 جون کو ، دسویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 اگست، ویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان 60 روز میں، بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 ستمبر جبکہ گیارویں جماعت کے نتائج 60 روز بعد جاری کیے جائیں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ یکم سے تیسری جماعت کے طلبہ کا تحریری ٹیسٹ اور جائزہ لینے کے بعد انہیں پروموٹ کیا جائے گا۔ جبکہ صوبے بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سال یکم جون سے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سندھ میں مارچ کے ماہ میں بھی تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔ بعد ازاں اعلان کیا گیا کہ صوبے کے تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند رہیں گے، جبکہ یہ تعطیلات گرمیوں کی تعطیلات تصور ہوں گی۔ حالات بہتر ہونے کی صورت میں یکم جون سے صوبے کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy