مالٹا: آدھے سے زیادہ ٹریفک اہلکار گرفتار

Published on February 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

ویلیٹا: (یواین پی) دنیا بھر میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اس لیے نوکری دی جاتی ہے کہ وہ ٹریفک کا نظام سنبھال سکیں اور ٹریفک کے اژدہام پر قابو پا سکیں تاہم ٹریفک اہلکاروں کے حوالے سے یورپی ملک مالٹا سے ایک حیران کن خبر آئی ہے جس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، اس خبر کے مطابق مالٹا میں ٹریفک پولیس نے اپنے ہی اہلکاروں کو مبینہ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مالٹا میں دھوکہ دہی کے الزام میں پولیس نے آدھے سے زائد ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو زائد وقت کام کرنے اور زبردستی ایمرجنسی نافذ کر کے سڑکوں پر زیادہ پولیس دکھانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes