صدرممنون حسین سےوزیراعظم نوازشریف کی ملاقات

Published on November 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

05
اسلام آباد( یو این پی) صدرممنون حسین سے وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کی ہے جس میں زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں، ملک میں امن وامان کی صورتحال اورآپریشن ضرب عضب کی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا،صدرممنون حسین سے وزیراعظم نوازشریف نے ایوان صدرمیں ملاقات کی، اور کئی اہم فیصلوں اورپالیسیوں پراعتماد میں لیا،دونوں رہنماوٴں نے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پراطمینان کااظہارکیا اوراس پرزوردیا گیا کہ دستیاب وسائل میں متاثرین کوہرممکن مدد کی جائے گی،دونوں رہنماوٴں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے تعلیم اورصحت کے شعبوں پرزیادہ توجہ دے گی، صدر اور وزیراعظم نے آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت، کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری،اقتصادی راہ داری منصوبےپرپیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم نے صدرمملکت کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ اورصدر اوباما سے ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme