ایبٹ آباد میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 17 فروری کو شروع ہو گی

Published on February 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

ایبٹ آباد (یواین پی) ایبٹ آباد میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 17 فروری کو شروع ہو گی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ مہم میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔ مہم کے انتظامات کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء الله کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈی ایچ او، پولیو کوآرڈینیٹرز، ضلعی افسران اور محکمہ صحت کی پولیو ٹیم نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کو اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ پا نچ روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع ایبٹ آباد کے دو لاکھ 14 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 889 پولیو ٹیمیوں کی تشکیل کے علاوہ 34 مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ان ٹیموں کی 18 مانیٹرنگ ٹیمیں نگرانی کریں گی جن میں ڈبلیو ایچ او، محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور محکمہ تعلیم کے افسران شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ 100 فیصد بچوں کو قطرے پلا کر مہم کے اہداف کا حصول ہماری اولین ترجیح ہونا چاہئے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعا ون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا اس مہم کی بذات خود نگرانی کریں گے اس لئے ہمارے پاس مہم میں کسی قسم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy