راجہ فاروق حیدر 48میں سے 38ووٹ لے کر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے

Published on July 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 806)      No Comments

مظفر آباد (یواین پی ) راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے ۔ مسلم لیگ نواز کے امیدوار راجہ فاروق حیدر کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے 48میں سے 38ووٹ حاصل کیے ۔ ان کے مد مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کےامیدوار چودرھری محمد یاسین اور پاکستان تحریک انصاف کےدیوان غلام محی الدین نے 5،5 ووٹ حاصل کیے۔
یاد رہے کہ راجہ Farooqحیدر مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے صدر بھی ہیں اور وہ دوسری بار آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں ۔وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ جمہوری اندازسےحکومت چلائیں گے،آزادی کشمری کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے،کشمیر کی آزادی کے لئےسفارتی کوششیں جاری رکھیں گے،چھرےداربندوقیں استعمال کرنےوالوں کاچہرہ ہرفورم پردکھائیں گے۔مقبوضہ کشمیرمیں جاری تحریک سے الگ نہیں رہ سکتے۔انہوں نے حریت رہنماوں سےاپیل ہےکہ مل کرجدوجہد کریں۔ نو منتخب وزیر اعظم مقبوضہ کشمیرمیں ہونےوالےمظالم کاتذکرہ کرتےہوئےآبدیدہ ہوگئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题