آفریدی نے بیٹی کا نام عروہ رکھ دیا

Published on February 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

کراچی(یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی نومولود بیٹی کا نام عروہ رکھ دیاقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی نومولود بیٹی کا نام عروہ رکھ دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی نے اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ نوزائیدہ بیٹی کو گود میں اٹھائے اپنی تصویر مداحوں سے شیئر کی تھی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔شاہد آفریدی نے پوسٹ میں مداحوں سے اپنی نومولود بیٹی کا نام تجویز کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھاکہ ان ناموں میں سے وہ جس کا تجویز کردہ نام منتخب کریں گے اسے انعام بھی دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy