حیسکو کی نا اہلی کے سبب پورا شہر اذیت کا شکار حیسکو کے ملازمین دفاتر کو تالا لگا کر گم عوام مشتعل

Published on August 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

حیدرآباد(یو این پی / جنید علی گوندل)گزشتہ روز بارش کے دوران بند کی گئی چوبیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی حیسکو افسران فیڈر تو بحال کرانے میں کامیاب ہوگئے لیکن جو علاقہ چھوٹے چھوٹے فالٹ پر بند ہے انہیں شکایت کے باوجود بھی ان ٹرانسفارمر کو بحال کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہیں لوگوں کے گھروں میں پینے کا پانی بھی ختم ہوگیا ہے اور خواتین اپنے بچوں کے ساتھ بورنگ کے نکلوں پر پانی بھرتی نظر آرہی ہیں حیسکو کے ملازمین کا یہ حال بھی دیکھنے میں آرہا ہے کہ وہ ٹرانسفارمر کے مسائل حل کرے وہ اپنے دفاتر کو تالا لگا کر چلے گئے ہیں شہر میں ایمرجنسی کے دوران جہاں ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہے اس بار وہ کہی بھی نظر نہیں آئی حیسکو ملازمین اپنے دفاتر میں فوٹو سیشن کے بعد دفاتر کو تالے لگا کر گم ہیں
دوسری جانب شہر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہونے کی دعویدار ایم کیو ایم پاکستان کل حیسکو کیخلاف ایک احتجاج بھی کررہی ہیں عوامی مشکلات میں چیف جسٹس سپریم کورٹ چیف جسٹس ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ حیسکو کے رویہ پر ازخود نوٹس لےجبکہ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفور سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری حیسکو چیف سے بات کرتے ہوئے ایک کیمٹی بنائے جو حیسکو کی مانٹرنگ کرے اور فوری بند علاقوں کی بجلی بحال کرائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes