پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع

Published on February 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments


ملتان(یواین پی) پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 22فروری ہفتہ سے شروع ہوں گے۔تعلیمی بورڈز ملتان،ڈیرہ غازی خان،لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی،بہاول پور،فیصل آباد اور سرگودھا کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2020ء کا آغاز 22فروری ہفتہ سے ہوگا۔جہانیاں میں 9امتحانی مراکز میں سینکڑوں طلباء و طالبات شریک ہوں گے۔تحصیل جہانیاں کے مراکز میں گورنمنٹ اسلامیہ ماڈل سکول جہانیاں،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جہانیاں،گورنمنٹ بوائزماڈل ہائی سکول جہانیاں،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جہانیاں،پنجاب کالج جہانیاں،گورنمنٹ ڈگری کالج جہانیاں،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر135دس آر،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر138دس آر،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر138دس آر،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹھٹھہ صادق آباد شامل ہیں مذکورہ مراکز کے قرب و جوار میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کرکے دفعہ144نافذ کر دی گئی ہے جبکہ سکیورٹی کے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔بورڈ کے چیئرمینوں کوحکومت پنجاب نے نقل کی روک تھام کیلئے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیئے ہیں۔جبکہ امتحانی مراکز کے اردگرد دفعہ 144بھی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈیٹ شیٹس ان کے پتہ جات پر ارسال کر دی گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme