مسلم لیگ ن چھوڑ دی نئی مسلم لیگ بناؤں گا، زعیم قادری

Published on June 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ مسلم لیگی تھا ہوں ، رہوں گا ،مسلم لیگ ن چھوڑ دی نئی مسلم لیگ بناؤں گا۔ حمزہ شہباز پارٹی کا بادشاہ بنا دیا گیا ہے۔ نوا زشریف کے لئے دس سال جان دی ان سے بھی شکوہ ہے ۔گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پر وگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر اپارٹی سے مسئلہ 12 سال سے چل رہا ہے پارٹی مجھے عزت نہیں دے رہی تھی میں نے جیل میں سزائیں کاٹیں اس کا درد بہت ہے۔ اس کا رد عمل بھی سخت ہوتا ہے۔ ہمیشہ تکلیف کو برداشت کیا۔ میں نے دس سال نوا زشریف کے لئے جان دی حمزہ شہباز کے لئے سیاست نہیں کر رہاتھا۔میرا شکوہ نواز شریف سے ہے شریف خاندان کے بیرون ملک جانے کے بعد پارٹی کے برے وقت میں ساتھ دیا۔ مجھے پارٹی کے حوالے سے کسی کے مشوروں کی ضرورت نہیں ہے۔ حمزہ شہباز پارٹی کے بادشاہ ہیں۔ میں نے پارٹی چھوڑ دی ہے ۔ میں مسلم لیگی تھا اور ہوں میرے والد نے ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف تحریک چلائی میں مسلم لیگ بناؤں گا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy