ہم ان ہاؤس تبدیلی کے حق میں نہیں، نوازشریف کا اسٹیبلشمنٹ کو واضح پیغام

Published on February 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

لاہور(یواین پی) سینئر تجزیہ کار راؤف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف نے اسٹیبلشمنٹ کو واضح پیغام دیا کہ ہم ان ہاؤس تبدیلی کے حق میں نہیں، آپ عمران خان کو اپنا وزیراعظم رکھیں، ہم ان ہاؤس تبدیلی میں کسی کا ساتھ نہیں دیں گے، بس مریم نواز اور حمزہ کو لندن بھجوانے میں ریلیف دیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک محاورہ ہے جب سمندر میں طوفان آتا ہے اس سے پہلے مکمل خاموشی ہوتی ہے لگتا ہے سب کچھ بالکل ٹھیک ہے، لیکن یکدم طوفان آتا ہے اور سب کچھ پلٹ دیتا ہے ، عمران خان کی صورتحال بھی کچھ ایسی ہی ہے، عمران خان کی اپنی حکومت ، پارٹی اور وزراء پر گرفت کمزور پڑتی جا رہی ہے۔البتہ عمران خان نے بڑے سخت پیغام دیے ہیں پنجاب خیبرپختونخواہ میں کچھ بغاوتیں ہوئیں توعمران خان نے ان کو کچل دیا، اس کے باوجود ہمیں لگ رہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بڑی خاموشی ہے ، لوگ فی الحال چپ کرگئے ہیں۔کچھ لوگوں نے پنڈی میں جاکر کچھ لوگوں سے ملنے کی کوشش کی تھی، اس میں کچھ بااثر لوگ ، وفاقی وزراء بھی تھے ، عاطف خان سمیت تین لوگوں کو توسزادی گئی لیکن وفاقی وزراء کو کوئی سزا نہیں دی گئی، ایک وفاقی اور ایک پنجاب کے وزیربھی عاطف خان کے ساتھ گئے تھے، پنجاب کے رکن کو اے ٹی ایم کا درجہ حاصل ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog