لیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے دس سال مکمل ہونے پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

Published on October 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

الیٹ کلب سعودی عرب ایک سماجی، فلاحی، ادبی اور کمیونٹی تنظیم ہے,بانی جویریہ اسد
الخبر( یواین پی/زینب رضوان قریشی) الیٹ کلب سعودی عرب نے اپنے خوب صورت سفر کے دس سال مکمل ہونے پر 29 ستمبر کو الخبر میں ایک دیدہ زیب اور رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔الیٹ کلب سعودی عرب ایک سماجی، فلاحی، ادبی اور کمیونٹی تنظیم ہے جو الخبر، سعودی عرب میں 2013 سے مختلف کمیونٹیز کے لئے خدمات انجام دے رہی ہے۔ تقریب میں الخبر کے مقامی ہوٹل کو دیدہ زیب سجاوٹ سے سجایا گیااور حاضرین محفل کے لئے مختلف دلچسپ سرگرمیاں ركھی گئیں تاکہ دس سال كے اس طویل اور خوب صورت سفر کو گرم جوشی سے منایا جاسکے۔اس موقع پرکلب کی بانی جویریہ اسد نے کہاکہ الیٹ کلب سعودی عرب نے خواتین اور بچوں کو ایک معیاری پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں انھوں نے اپنی سماجی، کاروباری ، تعلیمی اور معاشرتی صلاحیتوں کو بہتر بنایا۔ الیٹ کلب کے جاری کردہ تمام پروگرامز نہایت مفید اور معلوماتی ہیں۔تقریب کی منتظمین میں کلب کی بانی جویریہ اسد کے ساتھ سعدیہ تجمل،ثّنا بتول ،شفق عمران ،مدیحہ مزمل، نازش علی اور عائشہ طارق شامل تھیں۔ فریال حسن، سارہ حسن ، مائرہ وقار اور ثّمینہ ہاشمی نے بطور معاون مہمان رکن تقریب میں حصہ لیا۔کلب میمبرز حنا تنویر اور یوحی سلطانہ نے خوب صورت فیشن واک کا اہتمام کیا جس کا مرکزی خیال خواتین کو اپنی انفرادیت اور خود اعتمادی کو مضبوط کرنے پر مبنی تھا۔ تمام ماڈلز نے دیدہ زیب لباس زیب تن کیئے اور حاظرین سے داد وصول کی۔ کلب کی جانب سے ایک دلچسپ خاکہ بھی پیش کیا گیا جس میں طنزومزاح کے ذریعے خواتین کو ایک پیغام دیا گیا کہ انہیں اپنی زندگی میں ایک توازن رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا خیال بھی رکھیں۔اپنے تاثّرات میں مہمانان نے کہا کہ سعودی عرب میں الیٹ کلب بچوں اور خواتین کے لئے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے اور کلب کی تمام سرگرمیاں کمیونٹی کو ایک مثّبت اور تعمیری ماحول فراہم کر رہی ہیں۔اس تقریب میں كلب کی سرگرم ارکان کو ان کی كاوشوں كے اعتراف میں خصوصی اعزازی ایوارڈز بھی دیئے گئے۔ تمام مہمانان کو خصوصی تحائف بھی دیئے گئے۔ آخر میں کلب کی دسویں سالگرہ کا خوب صورت کیک کاٹا گیا اور پر تکلف عشائیے کے بعد یہ رنگا رنگ تقریب اختتام پزیر ہوئی۔

 

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题