اسلام میں خواتین کو مساوی حقوق دیئے گئے ہیں ڈی سی او جھنگ

Published on March 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

\"123\"
جھنگ(یواین پی) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر راجہ خرم شہزاد عمر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خواتین کی فلاح و بہبود ،انہیں معاشرہ میں جائز مقام دلانے اور عورت کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اسلام میں خواتین کو مساوی حقوق دیئے گئے ہیں لہٰذاسوشل ورکرز خواتین کو چاہیے کہ وہ فلاحی کاموں میں پھر پور حصہ لیتے ہوئے ملک کی تعمیروترقی کیلئے آگے بڑھیں۔یہ بات انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتما م ادارہ صنعت زار جھنگ میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں ڈی او سی خالد راجو،ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،منیجر صنعت زار چوہدری محمد اشرف،سپرنٹنڈنٹ دارالامان مسز ثمرہ رباب،چیئر پرسن سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن بیگم عابدہ بشیر،ریسکیو1122سے اصغری پروین،سید قمر عباس زیدی،زرینہ شیخ،آزاد ناصر اور ڈاکٹر ریاض نول کے علاوہ مختلف این جی اوز کے مرد و خواتین عہدیداران ،مخیر حضرات،سماجی خواتین ورکرز،ادارہ صنعت زار کی اساتذہ اور ہنر سیکھنے والی خواتین و بچیوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ حکومت خواتین کی تعلیم و تربیت اور انہیں مختلف ہنر سے مستفید کرنے کیلئے خواتین کے تعلیمی اداروں میں بہتر سہولیات فراہم کر رہی ہے اور انہیں انفامیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دینے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ وہ سرکاری و نجی اداروں میں مرد کے شانہ بشانہ کام کر کے اپنے گھریلو نظام کو اچھے طریقے سے چلا سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے ضلع،ڈویژن اور صوبائی سطح پر تقریبات کا انعقاد کروایا جا رہاہے جس میں فلاحی کاموں میں بہترین کارکردگی کی حامل خواتین کو تعریفی اسناد ،ٹرافیاں اور نقد انعاما ت دیئے جائینگے۔اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفیئر نے بتایا کہ اس وقت ضلع جھنگ میں 108مختلف این جی اوز رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 40کے قریب عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں دن رات سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام تعلیم، صحت ،ہنر مندی اور مالی معاونت کے حوالہ سے خواتین کو خصوصی توجہ حاصل ہے۔ اس موقع پر مخیر شخصیت آزاد ناصر نے ادارہ صنعت زار کو ایک جرنیٹر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ۔ دریں اثناڈی سی او نے سیلاب،ڈینگی مہم،زلزلہ اور دیگر فلاحی کاموں میں بہترین کارکردگی دکھانے والی این جی اوز کی نمایاں خواتین میں تعریفی اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔اس موقع پر منیجر صنعت زار ،سید قمر زیدی ،آزاد ناصر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog