بے نظیر بھٹو پاکستان کی ہی نہیں دنیا کی ایک عظیم خاتون راہنما تھیں چوہدری محمود اختر گھمن

Published on June 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 655)      No Comments

Mhmud GhumanMhmud GhumanMhmud Ghuman
بورے والا(یو این پی)پیپلز پارٹی کے راہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم و چیئر پرسن پاکستان پیپلز پارٹی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی ہی نہیں دنیا کی ایک عظیم خاتون راہنما تھیں انکی شخصیت کو دنیا بھر میں ایک اہم مقام حاصل تھا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر پر محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر پی ایل ایف چوہدری سیف اللہ گریوال،کیپٹن(ر)محمد اسمعیل نائب صدر پی پی تحصیل بورے والا،غلام حیدر جٹ،محمد سعید قریشی،شیخ عبدالرشید نائب صدر،ضلعی صدر پیپلزلیبر بیورو محمد صدیق بھلر،چوہدری طارق محمود،محمد ریاض زرگر،محمد رفیق نمبردار،چوہدری گلزار اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں وقت کے آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ملک میں جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لیے بڑی جرآت اور دلیری کے ساتھ جدوجہد کی اور اس دوران قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں اور ملک میں آئین اور جمہوریت کو بحال کروا کے ہی دم لیا انکی ملک و قوم اور عالم اسلام کے لیے خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا پاکستان میں اگر آج جمہوریت قائم ہے تو یہ پی پی پی اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے انکی ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا تقریب کے آخر میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر شرکاء میں تقسیم کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme