عرس کرمانوالہ سرکار پر آ نے والے زائرین کے لیے ریسکیو 1122اوکاڑہ کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم

Published on February 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) عرس کے موقع پر آ نے والے زائرین کے لیے ریسکیو 1122اوکاڑہ کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے میڈیکل کیمپ میں ایمر جنسی سے متا ثرہ افراد کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ میڈیکل کیمپ میںایمر جنسی میں استعمال ہو نے والی ادویات کی وافر مقدار میں موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ متاثرہ افراد کی فوری طور پر ہسپتال منتقلی کو یقینی بنانے کیلئے ایک ایمبولینس بمعہ تربیت یافتہ سٹاف ہمہ وقت موقع پر موجود رہے گا۔ آگ لگنے کی صور تحال میں آگ پر فوری طور پر قابو پا نے کے لئے فائر ٹئنڈ بمعہ سٹاف 24گھنٹے دربار شریف پر ڈیوٹی سر انجام دے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes