مجھے ”یادگار ایوارڈ“ سے نوازا جانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے کامران حیات

Published on February 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

چنیو ٹ میں منعقدہ فتح مباھلہ کانفرنس میں سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات کی خصوصی شرکت
لاہور(یواین پی ) فتح مباھلہ کے کامیاب انعقاد پہ مجھے ”یادگار ایوارڈ“ سے نوازا جانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اورمجھے اس بات پہ فخر ہے کہ میں شوبز کے ساتھ ساتھ صراط مستقیم پہ چل رہا ہوں ان خیالات کا اظہارانٹر نیشنل پروموٹر اینڈ پروڈیوسر و اینکر پرسن کامران حیات نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا واضح رہے کہ گزشتہ دنوںمولانا الیاس چنیوٹی ایم پی اے کے زیر اہتمام چنیوٹ میں فتح مباھلہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں راجہ محمد صدیق وزیر بلدیات آزاد ریاست جموں و کشمیر،غلام محمد لالی ایم این اے،عالمی مذہبی اسکالر مولانا زاہدالراشدی ، مولانا قاری محمد رفیق،مفتی محمد حسن،مولانا عمر مکی، ڈاکٹر احمد علی سراج سمیت مکہ مکرمہ ومدینہ منورہ سے مہمان علماءاکرام اور پاکستان بھر سے کثیر تعداد نے شرکت کی کانفرنس کے اختتام پر مولانا الیاس چنیوٹی ، راجہ محمد صدیق،ڈاکٹر احمد علی سراج نے اینکر پرسن کامران حیات کو کامیاب پروگرام آرگنائز کروانے پریادگار ایوارڈ سے نوازاگیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme