گوگل فیس بک اورٹویٹر نے پاکستان میں سروس بند کرنےکی دھمکی دے دی

Published on February 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) گوگل فیس بک اور ٹویٹر نے پاکستان میں سروس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو خط میں آگاہ کیا گیا کہ سروس بند ہونے سے70ملین صارف متاثرہوں گے، جس پر حکومت نے نئے قوانین پرعملدرآمد روکنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان کو ایشیائی انٹرنیٹ کولیش گروپ کا سوشل میڈیا ریگولیش کے حوالے سے خط ارسال کیا گیا ہے جس میں حکومت پاکستان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین پرعمل اےآئی سی کیلئے مشکل ہے۔خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ ان قوانین سےعام صارف اور کاروباری حضرات بھی متاثر ہوں گے۔ گوگل، فیس بک اور ٹویٹرسروس بند ہونے سے70 ملین صارف متاثرہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ خط کے بعد وفاقی حکومت نے فی الحال نئے سوشل میڈیا قوانین پرعملدرآمد روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حکومت نے نئے سوشل میڈیا قوانین پر نظرثانی اورمتعلقہ اسٹیک ہولڈرسے مشاورت کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔کمیٹی کے سربراہ چیرمین پی ٹی اے میجرجنرل ریٹائرڈ عامرعظیم باجوہ ہوں گے۔ کمیٹی میں ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدروس، سوشل میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی بھی شامل ہیں۔ وفاقی حکومت کی قائم کردہ کمیٹی تمام شراکت دارروں سے مشاورت کرے گی۔ مشاورتی عمل میں وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری اور بیرسٹرعلی ظفر کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی 2 ماہ میں حتمی رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy