پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے

Published on August 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ اس دوران 600 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 299 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 624 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.83 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 142 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 11 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔صوبائی وزیر برائے صحت عذرا پیچوہوکا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی میں کورونا وباء سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کی پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے 60 سال سے زائد دیگر امراض میں مبتلا افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔صوبائی وزیر برائے صحت عذرا پیچوہو کا مزید کہنا تھا کہ 12 تا 18 سال کے بچوں کی انرولمنٹ کے حوالے سے محکمہ صحت نے ڈی ایچ اوز سے تفصیلات مانگ لی ہے، ماہ اگست میں تعلیمی اداروں میں بوسٹر ڈوز کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes