حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

Published on March 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جمعہ کے روز وزارت خزانہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول 5 روپے فی لٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 111 روپے 60 پیسے ہوگی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول 5 روپے فی لٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 111 روپے 60 پیسے ہوگی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 122 روپے 26 پیسے ہوگی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل بھی 7 روپے سستا کردیا گیا ہے۔حالیہ کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 51 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 92 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme