ملکی سطح پر مقابلہ حمد و نعت میں شرکت کے سنہری مواقع

Published on August 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

المراد پروڈکشن کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم مقابلہ حمد و نعت کا اہتمام
لاہور (یواین پی)نثار تیری چیل پہل پرہزاروں عیدیں ربیع الاول۔۔۔ سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں۔۔۔ المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی اوریواین پی یونی ویژن نیوزپاکستان کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم میگامقابلہ حمد و نعت کا اہتمام کیا جا رہاہے پروگرام انچارج محمد سلمان ساجد،چیف آرگنائزر محمد ساجد علی ساجد ،ڈاکٹر بی اے خرم ،سید عرفان محی الدین چشتی صابری،سید طاہر چشتی ،سیدہ قدسیہ ہیں مقابلہ حمد و نعت کے آرگنائزرزمسز فضہ جمال،شفقت رسول فریدی،محمد ضمیر حسین حیدری،شبیر حسین حیدری،محمد قیصر حیدری،محمد حسان ساجد،اظہر حسین زیدی،نعیم احمد ،عظیم احمد ،طالب حسین،اعظم ڈی جے ہیں رجسٹریشن کے لئے اپنا نام شہر کا نام اپنے کلام کی مختصر ویڈیو اوررجسٹریشن کی ادائیگی کی رسید درج ذیل نمبر پر وٹس اپ کریں انٹر ی فیس 03004327348 اس نمبر پر ایزی پیسہ کرانا ہوگی رجسٹریشن فیس ناقابل واپسی ہوگی رجسٹریشن کی آخری تاریخ31 اگست 2023 ہے مقابلہ میں ملک بھر کے نعت خواں حضرات حصہ لے سکتے ہیں مقابلہ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فیس مبلغ 2500 روپے جمع کرانا ہونگی پہلے تین پوزیشن ہولڈرز کی معیاری آڈیو ویڈیوریکارڈنگ اورریلیزنگ،خصوصی ایوارڈز سے نوازہ اوراعزازی اسناد بھی دی جائیں گی معزز جج صاحبان توفیق احمد توفیق،نثار بٹ اور عبداللہ چلی موقع پر ہی پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کرینگے ان کا فیصلہ حتمی ہوگاجوکہیں بھی چیلنج نہیں کیا جا سکے گافائنل مقابلہ دربارصفدریہ ہربنس پورہ لاہور میں منعقد ہوگا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy