سینیٹر سراج الحق کا طالبان امریکہ امن معاہدے کا خیر مقدم

Published on March 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

لاہور (یواین پی) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ طالبان امریکہ امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،امید ہے اب افغانستان میں امن قائم ہوگا۔ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم امن معاہدے کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔امید ہے اب بین الاقوامی مذاکرات کے دروازے کھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی افواج کا افغانستان سے فوری انخلاء ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes