فائنل میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔ وسیم اکرم

Published on March 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

\"4\"
اسلام آباد ۔۔۔ لیجنڈری پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور اس کے پاس ٹائٹل کا دفاع کرنے کا سنہری موقع ہے لیکن دوسری جانب سری لنکا بھی بہترین ٹیم ہے اور ٹائٹل کے دفاع کیلئے کھلاڑیوں کو فائنل میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔  بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں باؤلرز کی کارکردگی مایوس کن رہی تاہم امید ہے کہ باؤلرز فائنل میں ان غلطیوں کو دوبارہ نہیں دوہرائیں گے، آفریدی نے جس طرح سے بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف دلیرانہ اننگز کھیلیں وہ ٹیم کیلئے پلس پوائنٹ ہے، امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو مزید فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes