موبائل کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کا معاملہ دوبارہ زیر غور آ گیا

Published on March 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) 100 روپے کے موبائل کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کا معاملہ دوبارہ زیر غور آ گیا۔موبائل کارڈ پر کتنا ٹیکس کٹتا ہے،سینیٹ کمیٹی نے جواب مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر حکام کی کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی کو مطمئن نہ کر سکے 100 روپے کے موبائل کارڈ پر کتنا ٹیکس کٹتا ہے،چئیرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ 100 روپے کے کارڈ پر 26 روپے 61 پیسے ٹیکس کٹتا ہے جب کہ صارفین کو 74 روپے ملتے ہیں۔ایف بی آر کمشنران لینڈ ریونیو سے تفصیلی جواب مانگا گیا تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور 3 مرتبہ الگ الگ ٹیکس فارمولہ بتایا۔سینیٹر طلحہ محمود نے حساب کیا تو تینوں مرتبہ غلط نکلا۔کمیٹی نے آئندہ اجلا س میں ایف بی آر سے ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بیرون ملک بھیجے گئے زر مبادلہ کی تفصیلات اور درست ٹیکس کا فارمولا بھی مانگ لیا۔واضح رہے کچھ عرصہ قبل موبائل کارڈ کے بیلنس پر عائد ٹیکس میں اضافہ کر دیے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں،بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر بحث کی جا رہی تھی کہ ایک مرتبہ پھر موبائل بیلنس پر عائد ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اسی باعث جو لوگ 100 روپے کا موبائل بیلنس لوڈ کر رہے ہیں، انہیں 24 روپے کی کٹوتی کے بعد صرف 76 روپے کا بیلنس دیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog