چیف جسٹس کاکراچی ایئر پورٹ پر حملے کا ازخود نوٹس

Published on June 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

05
چیئرمین سول ایوی ایشن اور سیکرٹری وزارت داخلہ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب
اسلام آباد ۔۔۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کراچی ائرپورٹ پرحملے کاازخود نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سول ایوی ایشن اورسیکرٹری وزارت داخلہ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ واقعہ کے بارے میں ازخود نوٹس کیلئے ایک مقامی وکیل ندیم اے شیخ نے چیف جسٹس کو درخواست دی تھی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کراچی ائر پورٹ واقعے میں سات جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کو قانونی اور مالی امداد فراہم نہیں کی گئی۔ اس ضمن میں نہ تو حکومت اور نہ ہی کسی اور تنظیم نے ان کو امداد فراہم کی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعاکی کہ عدالت واقعہ کا از خود نوٹس لے اور ذمہ داران کے خلاف ایکشن لینے کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کر نے کی ہدایت کی جائے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes