بلدیاتی اداروں کوخود مختاراورسندھ میں کے پی اورپنجاب جیسا پولیس نظام چاہتا ہوں، وزیراعظم

Published on March 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

کراچی (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سندھ میں حکومت نہ ہونے کے باوجود کراچی کی ترقی کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں،بلدیاتی اداروں کوخود مختاراورسندھ میں کے پی اورپنجاب جیسا پولیس نظام چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی ڈیویلپمنٹ فنڈ سے بڑے شہروں کو ٹھیک کرنا ناممکن ہے،لاہور کی ترقی اس وجہ سے ہوئی کہ پنجاب کا آدھا بجٹ ایک شہرپرخرچ کیا گیا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنرہاؤس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے ویڈلنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب میں گورنرسندھ عمران اسماعیل،میئرکراچی وسیم اختر،آئی جی سندھ مشتاق مہر پی ٹی آئی اورایم کیوایم کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورعمائدین شہر نے بھی شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ادا کئے۔وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں کہاکہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے،کراچی پاکستان کا وہ شہر ہے جس کے اوپر جانے سے ملک اوپر جائیگا،اگر کراچی پر برا وقت آتا ہے تو پورے پاکستان پر برا اثر پڑتا ہے، سندھ میں پی ٹی ا?ئی حکومت نہ ہونے کے باوجود بھی ترقی چاہتے ہیں،یقین دلاتا ہوں کی کراچی سمیت پورے سندھ کی ترقی کے لیے پوری محنت کر رہے ہیں،ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کراچی کیلیے جو بھی کچھ ہم کرسکتے ہیں وہ کریں۔
وزیراعظم نے شرکائ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ یاد رکھیں 18ویں ترمیم کے بعد سارے فنڈز صوبوں کو چلے جاتے ہیں۔صوبائی ڈیویلپمنٹ فنڈ سے بڑے شہروں کو ٹھیک کرنا ممکن نہیں، لاہور باقی شہروں سے اس لیے بہتر ہوا کہ وہاں پر پورے صوبے کے فنڈ کا 60 فیصد استعمال ہوا۔عمران خان نے کہاکہ ہم نے پنجاب اور پختونخوا میں پولیس کو خود مختار بنایا ہے ، کوشش ہے کہ کسی قسم کی مداخلت نہ ہو،ہم چاہ رہے ہیں کہ وہی پولیس سسٹم سندھ میں بھی آئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy