ملک میں آم کی پیداوار میں 50فیصد کمی

Published on May 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

کراچی(یواین پی) موسمیاتی اثرات کی وجہ سے آم کی پیداوار میں 50فیصد کمی، ایکسپورٹ کا ہدف 25ہزار میٹرک ٹن کم کردیا گیا۔ موسمیاتی تبدیلی، بجلی اور ڈیزل کی قلت، پیکجنگ پراسیسنگ کی لاگت میں اضافہ اور بلند فریٹ چارجز کی وجہ سے رواں سیزن آم کے کاشتکاروں کے ساتھ ایکسپورٹرز کو بھی بحرانی کیفیت کا سامنا ہے۔پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور بلند درجہ حرارت کی وجہ سے اس سال آم کی پیداوار میں 50فیصد تک کمی کا سامنا ہے۔آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے رواں سیزن آم کی پیداوار میں کمی کے پیش نظر ایکسپورٹ کے ہدف میں گزشتہ سال سے 25ہزار میٹرک ٹن کمی کردی ہے اور رواں سیزن کے لیے ایک لاکھ 25ہزار میٹرک ٹن کا ہدف مقرر کردیا ہے۔ ہدف پورا ہونے سے پاکستان کو 106ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题