بےحس دنیا میں خواتین کا عالمی دن منانا ریاکاری ہے، ترک صدر

Published on March 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

استنبول (یواین پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ بےحس دنیا میں خواتین کا عالمی دن منانا ریاکاری ہے، دنیا میں خواتین اور بچوں کا بےدردی سے قتل عام ہورہا ہے، جبکہ دنیا بےحس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ انہوں نے استنبول میں خواتین کےعالمی دن کے موقع پر’’ترکی کی دلیر خواتین‘‘ کے عنوان پرمنعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی دن پر خواتین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر انہوں نے اقوام عالم کو آئینہ دکھایا کہ دنیا میں خواتین اور بچوں کا بےدردی سے قتل عام ہورہا ہے جبکہ دنیا بےحس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ دنیا کے ضمیر مر چکے ہیں۔ اس بےحس دنیا میں 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منانا ریاکاری کے سوا کچھ نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes