مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

Published on February 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 521)      No Comments

Gold Gold
کراچی(یوا ین پی)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا سو روپے مہنگا ہوکر 50 ہزار چھ سو روپے کا ہوگیا آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر اضافے سے 1237 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا جس سے فی تولہ سونا سو روپے مہنگاہوکر 50 ہزار چھ سو روپے اور دس گرام سونا 86 روپے بڑھ کر 43 ہزار 371 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy