سوشل میڈیا پر طلال فرحت کا سونگ”ماں کا عکس“ ریلیزکردیا گیا

Published on March 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

نغمے میں پیدائش کے وقت کھوجانے والی ماﺅں کو ٹریبیوٹ پیش کیا ہے طلال فرحت
کراچی (یواین پی)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر”ماں کا عکس“ نغمے میں بنیادی طور پر ان ماﺅں اور بیٹیوں کو ٹریبیوٹ پیش کیا ہے جو بچپن میں اکثر بچیاں پیدا ہونے کے بعد اپنی ماﺅں کو دیکھ نہیں پاتیں اور ان کی مائیں دنیا چھوڑ جاتی ہیں،ڈائریکٹر طلال فرحت کی کاوش سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا جس کا عنوان ”ماں کا عکس“ رکھا انہوں نے گفتگو میںبتایا کہ ماں کا عکس بیٹی ہوتی ہے اور میں نے یہ نام تحقیق کے بعد بہت سوچ سمجھ کر رکھا اور یہ نام دنیا کی کسی بھی ویب سائٹ پر نہیں ملے گا، اس گانے میں ایسے ہی ایک معصوم بچی کی ان دیکھی بکھری یادوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے جس میں وہ اپنی ماں کو کھلونوں کی صورت میں تلاش کرتی ہے اور ان کھلونوں سے نظروں میں وہ کہہ جاتی ہے جو نارمل انسان اپنی زبان سے ادا کر دیتا ہے اور اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس کے پاس ہو اور اسے یہ احساس بھی ہوجاتا ہے کہ اس دنیا میں سوائے ماں کے کوئی اپنا نہیں، اس نغمے کی تیاری کے سلسلے میں حقیقی ماں بیٹی (مریم اور ان کی والدہ نازیہ) کا انتخاب کیا اور ان کے تعاون سے یہ نغمہ مکمل ہوا اور دنیا بھر سے اس نغمے کی پسندیدگی کے سلسلے میں پیغامات کا سلسلہ جاری ہے اور آپ سب کے شکر گزار ہیں کہ آپ سب نے میری محنت کو سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes