خادم مخلوقات لاثانی سرکا ر کی زیرسرپرستی ملک بھرمیں لوگوں کوفری لنگرکھلانے کاسلسلہ جاری 

Published on April 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)خادم مخلوقات وچےئرمین لاثا نی ویلفےئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیرسرپرستی پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مخلوق خداکومستقل بنیادوں پرفری لنگر کھلانے پلانے کاسلسلہ تیزی سے جاری وساری ہے ۔ مرکزی لاثانی سیکرٹریٹ پر بذریعہ آن لائن موصول ہونیوالی رپورٹس کیمطابق لاثانی میڈیا ونگ کے کوارڈینیٹرز(یاسررفیق نقشبندی اوکاڑہ ،عبدالقیوم نقشبندی جنوبی افریقہ) نے کہاکہ مخلوق خدا کے دکھوں کوختم کرنااولیاء اللہ کاشیوہ رہاہے اوریہ اسی نسبت لاثانی کافیضان ہے کہ ہمیں مخلوق خداکی خدمت کرنے میں لطف آرہاہے اوریہ سلسلہ تیزی سے مزید بڑھتاہی جارہاہے ، ہمیں اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے قدم قدم پر دستگیریاں اورکرم نوازیاں ہورہی ہیں،اللہ تعالیٰ ہمیں زیادہ سے زیادہ فلاحی کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes